پہلی بار خلیج کے سمندر میں کھڑے امریکا کے سب سے مضبوط بیڑے ابراہم لنکن پر میزائلوں کی بارش

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی بحری بیڑا ابراہام لنکن
امریکی بحری بیڑا ابراہام لنکن، فائل فوٹو

ایران نے میزائل حملوں کے بعد امریکا پر بحری حملہ بھی کردیا ہے، ایران کی جانب سے امریکا کے سب سے مضبوط بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملہ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر 4 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے تاہم تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکہ کا طیارہ بردار بحری جہاز USS Abraham Lincoln (CVN‑72) مشرقی وسطیٰ (Middle East) کے پانیوں میں تعینات ہے، خاص طور پر بحیرۂ عرب اور ہرمز کے قریب امریکی مرکزی کمانڈ (US CENTCOM) کے تحت آپریشنز کا حصہ ہے۔

امریکی فوج نے اس بیڑے کو ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ بھیجا ہے تاکہ خطے میں سیکیورٹی برقرار رکھنے اور کسی ممکنہ تصادم کے ردِ عمل میں موجود رہے۔

Related Posts