پنجاب میں شادی بیاہ، میت کے علاوہ ہر طرح کی تقریبات پر پابندی، معاملہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب پولیس کے اہلکار
پنجاب پولیس کے اہلکار، فائل فوٹو

حکومت پنجاب نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر صوبہ بھرمیں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے انٹیلیجنس رپورٹس کےمطابق حساس اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شرپسند عناصر کسی اجتماع میں شریک علمائے کرام کو نشانہ بناکر بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔ پنجاب میں 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شادی بیاہ، جنازوں اورتدفین سے متعلق اجتماعات پر بھی پابندی نہی ہوگی۔

Related Posts