بھارتی نیوز چینل اے بی پی ہیک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقوال نشر

تازہ ترین

تازہ ترین

اے بی پی
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی نویز چینل اے بی پی ہیک کرلیا گیا، جس پر پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطاب کے اقتباسات نشر کردئیے گئے۔

بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہیکرز (پاکستان سائبر فورس) نے ہیک کیا ہے۔ چینل پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے نشر کردئیے گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خیال رہے کہ اے بی پی کا شمار بھارت کے اہم نیوز چینلز میں کیا جاتا ہے جو دیگر بھارتی چینلز کی طرح پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں ملوث رہا ہے۔

ہندی زبان کا یہ نیوز چینل بھارت کی سیاسی، سماجی، معاشی اور بین الاقوامی خبروں کی کوریج کے حوالے سے اہم مقام رکھتا ہے جو معروف بھارتی ٹی وین یٹ ورک اے بی پی کا حصہ ہے، جس کی نشریات 24گھنٹے چلتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اے بی پی نیوز نے تیز رفتار بریکنگ نیوز، انتخابی تجزیوں، گراؤنڈ رپورٹس اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے بھارتی میڈیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اس کی رپورٹنگ میں پارلیمانی سیاست، ریاستی انتخابات، عوامی مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

Related Posts