کویت میں امریکا کا جنگی لڑاکا ایف 15طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ انٹرمیشنل میڈیا نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کا اہف 15 لڑاکا طیارہ کویت میں گر کر تباہ ہوا، تاہم واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پائلٹ بروقت طیارے سے نکل جانے میں کامیاب رہا۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ایران حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران مختلف ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ایران نے 500 سے زائد امریکی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کے پیشگی حملے کا امریکا کے پاس کوئی پیشگی ثبوت نہیں تھا۔ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور پراکسیز امریکا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








