ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دئیے ہیں، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیل کا ایٹمی پلانٹ تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل کے نیوکلیئر ری ایکٹر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ تباہ شدہ پاور پلانٹ سے تابکاری مواد خارج ہورہا ہے۔
ایرانی میڈیا (ڈیلی ایران ملٹری) کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ ایران نے اتنی زیادہ تعداد میں اسرائیل پر میزائل داغے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان حملوں میں مزید شدت آئے گی۔
ایک اور ویڈیو پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی میزائل نہ صرف داغے جارہے ہیں بلکہ وہ بارش کی طرح اسرائیل پر برس بھی رہے ہیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکا پر جوابی حملوں کو آپریشن ٹرو پرامس 4 کا نام دیا ہے جس کا مقصد امریکا اور اسرائیل سمیت ان ممالک کو سبق سکھانا ہے جنہوں نے دشمن کو اڈے فراہم کیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








