ایران کشیدگی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش، ٹریڈنگ روک دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی مندی کے باعث ٹریڈنگ روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 9فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ہزار 121پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 52 ہزار 940 پوائنٹس پر آگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کاروبار کی مندی اور مارکیٹ کریش ہونے کے باعث ٹریڈنگ روکی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ 10 بج کر 22 منٹ پر دوبارہ کھول دی جائے گی۔

Related Posts