ایرانی حملے: اسرائیل میں سیکڑوں افراد زخمی، وزارت صحت کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیل
(فوٹو: آن لائن)

تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ صحت نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور غزہ کو خاک و خون میں نہلانے والے اسرائیل کے اپنے شہری بھی حملوں کا شکار ہونے لگے۔ اسرائیلی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں میں 777 افراد زخمی ہوئے جبکہ 88 شدید زخمی ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے 88 اسرائیلی شہری مختلف ہسپتالوں میں تاحال زیر علاج ہیں۔ 4 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی علاقے شیمیش پرمیزائل حملے سے 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تاہم دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر سنندج میں پولیس اسٹیشن کے قریب رہائشی عمارتوں پر میزائل گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر 6 میزائل گرائے گئے۔

Related Posts