لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن پر تنازع، وکلا گتھم گتھا، خاتون وکیل پر بھی تشدد

تازہ ترین

تازہ ترین

ہائیکورٹ بار
(فوٹو: آن لائن)

کیانی ہال میں لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن پر تنازعہ ہوا، جس کے دوران وکلا گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ خاتون وکیل پر بھی تشدد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تنازعہ لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن پر ہوا۔ آزاد گروپ کے سربراہ احسن لون اور ان کے ساتھیوں نے ہائیکورٹ بار کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جس پر لاہور ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں جنرل ہاؤس اجلاس ہوا۔

جنرل ہاؤس کے دوران دونوں گروپوں کے رہنما اور ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران کچھ وکلا آپے سے باہر ہوگئے۔ وکلا نے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی۔

اسی دوران ایک خاتون وکیل نے سینئر وکیل رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تو پاس کھڑے مرد وکیل نے خاتون وکیل پر بھی تھپڑوں کی بارش کردی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران جس وکیل کے ہاتھ میں جو کچھ آیا، وہ دوسروں کو اس سے مارتا رہا۔

اس دوران سینئر وکلا ان کو منع کرتے رہے کہ آپ بس کردیں، مزید لڑائی نہ کریں، تاہم یہ جھگڑا تھمنے میں نہیں آیا۔بعد ازاں سینئر وکلا کی مزاحمت سے یہ معاملہ رک گیا اور جھگڑے کا سلسلہ بند کردیا گیا۔

Related Posts