خطے کی صورتحال کشیدہ، پاکستان سے 155عالمی پروازیں منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے بیرون ملک جانے والی 155پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے مشرقِ وسطیٰ کو جانے والی 150سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں کراچی کی 38، لاہور کی 32، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 36 پروازیں شامل ہیں۔

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث سیالکوٹ کی 13، پشاور کی 16، ملتان کی 10، فیصل آباد کی 8 جبکہ کوئٹہ کی 2پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ گزشتہ 4 روز کے دوران فضا کی مسلسل بندوش کے باعث ایرانی ائیرپورٹس کی 1000پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

اسی طرح مشرق وسطیٰ کے 7 بڑے ائیرپورٹس کی 10 ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اردن کی 828 جبکہ بیروت اور حائفہ ائیرپورٹ کی 500 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ آج بھی 8ممالک کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشنز بند کردئیے گئے۔ دمشق، بصرہ، النجف اور دیگر ائیرپورٹس کی 875 پروازیں بند ہوئیں۔

سب سے زایدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت کے ائیرپورٹس کو پروازوں کی منسوخی اور فلائٹ آپریشنز کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک پرواز میں 160 مسافروں کی اوسط کے اعتبار سے دیکھا جائے تو کم از کم 26 لاکھ مسافروں کو فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts