صیہونی اثر و رسوخ کو پاکستان تک لانا اسرائیلی ایجنڈے میں شامل ہے۔وزیر دفاع

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر دفاع
(فوٹو: آن لائن)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونی اثرورسوخ کو پاکستان تک لانا اسرائیلی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک عالم اسلام پر آنے والی ہر تباہی اور ہر جنگ میں صیہونی نظرئیے اور ریاست کا بالواسطہ یا بلا واسطہ ہاتھ نظر آئے گا۔

اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ صیہونیت ایک صدی سے دنیا کے معاشی نظام کو اپنے کنٹرول میں رکھتی آئی ہے، بڑی طاقتیں جوہری طاقت کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ اللہ کی مدد اور ہماری مسلح افواج کی طاقت دنیا بھر میں معروف ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کرنے والوں پر رحمت فرمائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امن معاہدے کیلئے ایران کی آمادگی کے باوجود ان پر جنگ مسلط کی گئی۔ اسرائیل کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں نے ترتیب دیا ہے، اسرائیلی اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا شامل ہے اور یہ بھی کہ  ایران اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور پاکستان ایک دست نگر ریاست بن جائے 25 کروڑ پاکستانیوں کو اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے، چاہے وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں۔

Related Posts