نیٹ فلکس نے ون پیس کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے، جس میں مافوق الفطرت صلاحیتوں کے حامل انسان اور خوفناک مخلوقات آمنے سامنے ہیں۔ یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ویڈیو کو 16لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس نے 2مارچ کو ون پیس کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کیا جسے اِن ٹو دی گرینڈ لائن کا نام دیا گیا ہے۔ اس سیریز کا پہلا سیزن 2023 میں نشر ہوا تو اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، جس کے بعد سیریز کو 3 سیریز تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے ویڈیو ٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ لوفی، زورو، نامی اور سانجی جیسے ون پیس سیریز کے مرکزی کردار گرینڈ لائن کے پراسرار اور خطرناک سفر پر نکلتے ہیں۔ اس دوران نئے ولن کے اراکین اور دیگر دلچسپ چیلنجز کا بھی سامنا ہوتا ہے۔
ٹریلر کو دیکھنے والے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ کو ون پیس کی پہلی 2 قسطیں کچھ ممالک کے سینما گھروں میں خصوصی اسکریننگ کیلئے بھی دستیاب ہوں گی۔
ٹریلر دیکھنے والے مداحوں کا ماننا ہے کہ ٹریلر کے وی ایف ایکس افیکٹس اور اداکاروں کا ایکشن پہلے سیزن کے مقابلے میں بہتر نظر آتا ہے، ون پیس کے دوسرے سیزن میں دیو کی آمد اور کشتی کے شارک کے منہ کی جانب جانے کا منظر بھی پسند کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








