سستا آئی فون چاہیے؟ ایپل نے نیا ماڈل لانچ کردیا! جانیں مکمل خصوصیات یہاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سستی اسمارٹ فون سیریز میں تازہ ترین اضافہ کرتے ہوئے آئی فون 17e، متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون 599 ڈالر سے شروع ہوتا ہے اور اب بیس ماڈل میں 256 گیگا بائٹ اسٹوریج فراہم کی جا رہی ہے جو پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

اپیل کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ اس کا مقصد شدید مقابلے والے عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ برقرار رکھنا ہے جہاں میموری چپس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور سپلائی میں مسائل درپیش ہیں۔ زیادہ اسٹوریج کے ساتھ آئی فون 17e پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں ایک مؤثر ویلیو اپ گریڈ بن گیا ہے کیونکہ پہلے صارفین کو اضافی اسٹوریج کیلئے الگ سے رقم ادا کرنی پڑتی تھی۔

اہم فیچرز:

A19 چپ: 3 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی، جو فون کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔

C1X موڈیم: ایپل کا تیار کردہ نیا سیلولر موڈیم، جو پچھلے ورژن سے دوگنا تیز اور کم بجلی استعمال کرتا ہے۔

میگ سیف سپورٹ: پہلی بار e سیریز میں شامل جس سے 15 واٹ تک وائرلیس چارجنگ اور میگنیٹک لوازمات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

48 میگا پکسل فیوژن کیمرہ: بہترین تصاویر کے لیے اور 4K ڈالبی ویژن ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت، 2x آپٹیکل کوالٹی ٹیلی فوٹو بھی فراہم کرتا ہے۔

6.1 انچ سپر ریٹنا XDR ڈسپلے: سی رامک شیلڈ 2 کے ساتھ جو پچھلے ورژن کے مقابلے میں تین گنا زیادہ سکریچ مزاحم اور کم چمکدار ہے۔

سیٹلائٹ فیچرز: ایمرجنسی SOS، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسیجز اور فائنڈ مائی جیسی سہولیات۔

دستیاب رنگ: بلیک، وائٹ اور ایک نیا خوبصورت سافٹ پنک۔

پری آرڈر اور سیلز

پری آرڈرز 4 مارچ 2026 (بدھ) سے شروع ہوں گے اور فون 70 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگا۔ عام فروخت 11 مارچ 2026 سے شروع ہوگی۔

اضافی اعلان: نیا آئی پیڈ ایئر

ایپل نے اسی دن ایک نئی آئی پیڈ ایئر بھی متعارف کروائی ہے جو M4 چپ سے لیس ہے اور 11 انچ ماڈل $599 اور 13 انچ ماڈل $799 سے شروع ہوتا ہے تاہم یہ آئی فون 17e کے اعلان سے الگ ہے۔

ایپل کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کمپوننٹس کی بڑھتی لاگت کو جذب کرتے ہوئے انٹری لیول فون کو زیادہ پرکشش بنا رہی ہے تاکہ نئے صارفین کو راغب کیا جا سکے اور مارکیٹ میں اپنا حصہ محفوظ رہے۔

Related Posts