نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کی اپنی ایک اہم برانچ 2 مارچ تا 7 مارچ 2026 عارضی طور پر بند رہے گی۔ یہ اقدام برانچ میں توسیع، مرمت اور دیگر ضروری بہتری کے کام مکمل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
اس دوران برانچ میں موجود آن لائن اپوائنٹمنٹ سروسز بھی معطل رہیں گی تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل رجسٹریشن وین برانچ کے باہر تعینات کی گئی ہے جہاں مقررہ اوقات میں تمام رجسٹریشن اور شناختی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

نادرا نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ موبائل وین کے ذریعے اپنے رجسٹریشن یا شناختی کام مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر یا پریشانی سے بچا جا سکے۔
مقام: نادرا رجسٹریشن سنٹر، سیکٹر 11-E، محمد نگر، اورنگی ٹاؤن، کراچی
مدت: 2 مارچ 2026 (سوموار) تا 7 مارچ 2026 (ہفتہ)
شہری مقررہ اوقات کے دوران موبائل وین پر تشریف لا کر نادرا کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








