پاکستان نے افغانستان کا بگرام ایئربیس تباہ کردیا! نیویارک ٹائمز نے سب کچھ واضح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کے جواب میں زمینی اور فضائی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے بگرام ایئربیس پر بڑے حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤس مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے بھی ان حملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی یہ کارروائی کامیاب رہی اور افغان وزارت دفاع نے بھی پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے افغانستان میں 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بگرام ایئربیس پر حملہ افغان طالبان حکومت کے لیے بڑا دھچکا ہے اور اس سے واضح پیغام گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان افغانستان کے کسی بھی حصے میں کارروائی کرنے کے قابل ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے بارہا انتباہ دینے کے باوجود افغان سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رہیں جن میں مبینہ طور پر امریکہ کی چھوڑا ہوا اسلحہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

Related Posts