سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی نے صرافہ مارکیٹ ہلا دی! جانیے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 7 ہزار 859 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 367 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں 24 قیراط چاندی فی تولہ 100 روپے مہنگی ہو کر 9,004 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 86 روپے اضافے سے 7,719 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 100 ڈالر کمی سے 5 ہزار 172 ڈالر ہوگئی ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جو کہ ایک ڈالر اضافے سے 85.20 امریکی ڈالر کی ہوگئی ہے۔

Related Posts