ناظم آباد کی حیدری مارکیٹ آتشزدگی! فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف! ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی حیدری مارکیٹ میں ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ ابتدائی طور پر آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد دکان سے دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی دکانیں بھی خالی کروا لی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Related Posts