حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

OGRA proposes cut in petroleum products up to Rs44.07 per litre
Petrol-Prices.

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ،گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے گزشتہ روز حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافےکی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی

تاہم حکومت نے سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے،وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts