اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت توانائی کو بھیج دی ہےجس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آٹے کا بحران سندھ حکومت کی بد انتظامی سے پیدا ہوا۔علی حیدر زیدی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا اس سے قبل سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

Related Posts