پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ ناجہ کے قریب آج ایک غیر معمولی واردات پیش آئی جب کچھ مسلح ڈاکوؤں نے کھڑے آئل ٹینکر سے تقریباً 80 لیٹر پیٹرول چرا لیا اور عملے سے نقدی رقم بھی چھین کر فرار ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق قائدآباد سے جانے والے آئل ٹینکر کا ٹائر اچانک پھٹ گیا تھا۔ اس دوران ٹینکر کا عملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا کہ دو مسلح ڈاکو موقع کا فائدہ اٹھانے پہنچ گئے۔
ڈاکوؤں نے پہلے عملے سے نقدی رقم چھینی اور پھر ٹینکر سے تقریباً 80 لیٹر پیٹرول نکال کر لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








