پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج 9 مارچ 2026 کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے پر آ گیا ہے جبکہ 22 قیراط سونا 10 گرام کی قیمت میں 5 ہزار 109 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 4 لاکھ 19 ہزار 180 روپے پر دستیاب ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک تولہ چاندی 37 روپے کم ہو کر 8 ہزار 894 روپے اور 10 گرام چاندی 31 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 625 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی کے ساتھ 5 ہزار 106 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی 0.37 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور یہ 84.10 ڈالر فی اونس پر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








