رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رجب بٹ
(فوٹو: آن لائن)

معروف وی لاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا ہے، جسے ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مابین نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایمان اسد اور رجب بٹ کی شادی کے تقریباً 15 ماہ بعد رجب بٹ نے اہلیہ کو مبینہ طور پر طلاق دے دی۔ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طلاق نامے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس رشتے کو بچانے کیلئے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ایمان اسد نے کہا کہ ایک پوڈ کاسٹ میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، میرا صرف یہ سوال ہے کہ اس سب میں میرا اور میرے بچے کا کیا قصور تھا؟ میرے پاس اس کے متعلق کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن رمضان کے دوران خاموشی میری ترجیح ہوگی۔

خیال رہے کہ رجب بٹ اور ایمان اسد کی شادی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر دونوں کے باہمی تعلقات پر قیاس آرائیوں اور افواہوں کا سلسلہ جاری تھا، کچھ ہی روز قبل رجب بٹ میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران ایمان اسد سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

Related Posts