ایران نے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: اوپن میگزین)

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عرب ممالک پر 2000ڈرونز اور 500 میزائل داغے، ایران نے سستے خودکش ڈرونز استعمال کیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے عرب ممالک میں اپنے اہداف پر سیکڑون ڈرونز اور میزائل داغے۔ ایران میں میزائل کم ہونے کے تأثر کے برخلاف حملوں کی شدت کم نہیں ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، کویت اور قطر کو حملوں کا نشانہ بنایا جہاں امریکی عسکری اڈے موجود ہیں۔ ایران نے شاہد 136 جیسے سستے خودکش ڈرونز وسیع پیمانے پر استعمال کیے جبکہ یہ ڈرونز یوکرین جنگ میں مؤثر ثابت ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ڈرون روکنے والے امریکی اور اتحادی دفاعی نظاموں کی لاگت بہت زیادہ ہے، اس سے دفاعی اخراجات غیر معمولی طور پر بڑھ گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر تل ابیب کو 10 خیبر شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہم نے بتادیا تھا کہ اب مقبوضہ فلسطین میں سائرن کے بعد سائرن کی گونج بند نہیں ہوگی۔ امریکی نیوی کو بھی خیبر شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Posts