ایران جنگ اختتامی مرحلے میں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار روک دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچنے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ٹریڈنگ روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا کی مختلف اسٹاک مارکیٹس میں مثبت تیزی کار جحان دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 9 ہزار 728پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1لاکھ 56 ہزار 209 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 6اعشاریہ 7فیصد کے اضافے کے بعد 45 منٹ کیلئے مارکیٹ میں کاروبار روک دیا گیا۔ کاروبار معطلی کے موقعے پر کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 303 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 55 ہزار 783پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس بھی کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں، ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں 1اعشاریہ 2فیصد جبکہ کوریا میں 6اعشاریہ 2فیصد تیزی آئی۔ جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں 3.2فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ایران کے خلاف جاری حملے اور جنگ اب اپنے اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابتدائی اندازہ یہ تھا کہ ایران جنگ 4 سے 5 ہفتوں تک جاری رہے گی تاہم امریکا غیر متوقع تیزی سے اپنے اہداف حاصل کررہا ہے۔ جنگ اختتام کے قریب ہے۔

Related Posts