ایران جنگ خاتمے کے قریب پہنچ گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے خلاف جاری حملے اور جنگ اب اپنے اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابتدائی اندازہ یہ تھا کہ ایران جنگ 4 سے 5 ہفتوں تک جاری رہے گی تاہم امریکا غیر متوقع تیزی سے اپنے اہداف حاصل کررہا ہے۔ جنگ اختتام کے قریب ہے۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا، ایرانی بحری قوت مؤثر نہیں رہی، ایران کا مواصلاتی نظام بھی متأثر ہوا، ایران کی فضائیہ بھی فعال نہیں ہے۔ ایرانی میزائل بڑی حد تک تباہ کردئیے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایرانی ڈرونز کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، ڈرون بنانے والی تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں، ایران کے پاس بہت کم عسکری وسائل باقی رہ گئے۔ ہم نے ایران کے 50 بحری جہازوں کو سمندر برد کردیا۔

دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران ایران جنگ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہانِ مملکت نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts