بھارتی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور 1983 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم کھلاڑی کیرتی آزاد نے آئی سی سی میز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی وننگ ٹرافی احمد آباد کے ہنو مان مندر لے جانے پر ٹیم کے کپتان سوریاکمار یادو، کوچ گوتھم گمبھیر اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کیرتی آزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں سوال اٹھایا کہ ٹرافی کو مسجد، چرچ یا گردوارہ کیوں نہیں لے جایا گیا؟ مسجد کیوں نہیں؟ چرچ کیوں نہیں؟ گردوارہ کیوں نہیں؟ یہ ایک مذہب کی فتح کی پریڈ نہیں ہے۔ یہ ٹرافی 140 کروڑ ہندوستانیوں کی ہے جس میں ہندو، مسلم سکھ اور عیسائی بھی شامل ہیں۔
SHAME ON TEAM INDIA! 😡
When we won the World Cup under Kapil Dev in 1983, we had Hindu Muslim Sikh and Christian in the team.
We brought the trophy to our religious birth place our motherland India Bharat Hindustan
Why The Hell Is The Indian Cricket Trophy is being Dragged.…
— Kirti Azad (@KirtiAzaad) March 9, 2026
انہوں نے 1983 کی جیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جب ہم نے کپتان کپل دیو کی قیادت میں 1983 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو ہماری ٹیم میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی شامل تھے۔ ہم نے ٹرافی کو اپنے وطن بھارت لے کر آئے۔
کیرتی آزاد نے زور دیا کہ ٹیم پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے نہ کہ کسی فرد یا خاندان کی۔ انہوں نے غیر ہندو کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محمد سراج نے اسے مسجد میں نہیں لے جاسکے۔ سنجو سیمسن چرچ میں نہیں لے سکے جبکہ سنجو نے ٹورنامنٹ میں بہت اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی ٹورنامنٹ بھی تھے۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات احمد آباد کے ہنومان مندر میں پیش آیا جہاں سوریاکمار یادو، کوچ گوتھم گمبھیر اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ (وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے) نے ٹرافی کے ساتھ مندر میں پہنچے۔کیرتی آزاد نے اسے شرمناک قرار دیا کہ ایک مذہب کو ترجیح دی گئی۔
یاد رہے کہ بھارت نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار ٹی20 ورلڈ کپ جیتا اور میزبان ٹیم کی حیثیت سے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
کیرتی آزاد کون ہیں ؟
کیرتی آزاد کا پورا نام کیرتی وردھن بھاگوت جھا آزاد جوکہ 2 جنوری 1959 کو دربھنگہ بہار پیدا ہوئے۔ ان کے والد بھگوت جھا آزاد ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ بھی رہے ہیں۔
انہوں نے 1980ء اور 1986 کے درمیان ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سات ٹیسٹ میچ اور 25 ایک روزہ بین الاقوامی کھیلے۔
آزاد دائیں ہاتھ کے جارحانہ بلے باز اور تیز رفتار آف اسپنر تھے۔ 81-1980ء میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ایک حیرت انگیز انتخاب، اس نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو ویلنگٹن میں کیا۔ وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1983ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








