معروف اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شجاعت ہاشمی
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کے مشہورومعورف اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں علالت کے باعث کچھ عرصہ قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شجاعت ہاشمی ملک کے سینئر فنکاروں اور صداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جس نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد ان کی آواز اور انداز کی گرویدہ رہی۔

اداکار شجاعت ہاشمی کے صاحبزادے شاہکار ہاشمی کا کہنا ہے کہ شجاعت ہاشمی کچھ عرصے سے علالت کا شکار تھے۔ شجاعت ہاشمی کی نمازِ جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شجاعت ہاشمی نے اپنے ٹی وی کیرئیر کا آغاز یاور حیات کے ڈرامہ سیریل کہر سے کیا جبکہ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں زرد دوپہر، وارث، رانی اور رضیہ کے علاوہ کرچیاں شامل ہیں۔ انہوں نے فلموں میں بھی باصلاحیت اداکاری سے نام پیدا کیا۔

شجاعت ہاشمی کی مشہور فلموں میں خاک اور خون، دوستانا اور بابل دیاں گلیاں شامل ہیں۔ شجاعت ہاشمی پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔حکومت پاکستان نے شجاعت ہاشمی کو اگست 1994 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی  سے نوازا تھا۔

Related Posts