کراچی کے علاقے نئی سبزی منڈی کے قریب گودام میں آگ لگنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ تاحال آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں منگھوپیر روڈ پر واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
فروری کے دوران سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر 6فائر ٹینڈرز روانہ کیے۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں حصہ لے رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی سے متأثرہ فیکٹری اور اطراف کی عمارات کو خالی کرالیا گیا تھا۔ جس وقت آگ لگی، فیکٹری میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








