کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پل پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2نوجوان جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔ حادثہ مبینہ طورپر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
خوفناک حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا، اس سے قبل 2 موٹر سائیکلز پر 6نوجوان دوست نماز پڑھنے کیلئے فیضان مدینہ جارہے تھے۔
تمام دوست کراچی کے علاقے لانڈھی سے نمازِ جمعہ کیلئے نکلے تھے۔ دونوں موٹر سائیکلز پر 3، 3 دوست سوار تھے جب حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 میں سے 3دوست جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا، تاہم 3دوست حادثے سے محفوظ رہے۔
دریں اثناء ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب تیز رفتار بس نے سڑک کنارے راہگیروں کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
شہر قائد میں آئے روز تیزرفتاری اور ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے کے باعث حادثات میں اضافہ ہے اور حکام کا ماننا ہے کہ حادثات کی وجہ شہر کی سڑکوں پر بڑھتا ہوا ٹریفک کا ہجوم بھی ہے، عوام کی بڑی تعداد موٹر سائیکل یا گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے سے گریز نہیں کرتی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








