ایران کی کارروائی نے تہلکہ مچا دیا! سعودیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے میں 5 طیارے تباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے دوران امریکی فضائیہ کے پانچ ری فیولنگ طیاروں کو تباہی سے دو چار کردیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر موجود تھے جب ایرانی میزائلوں نے اڈے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچا تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے اور ان کی مرمت کا عمل جاری ہے۔

متاثرہ طیارے امریکی فضائیہ کے KC-135 اسٹریٹو ٹینکر بتائے جا رہے ہیں جو دورانِ پرواز جنگی اور بمبار طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور امریکی فضائی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حالیہ کارروائیوں کا حصہ ہو سکتی ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق حملے میں کسی فوجی اہلکار یا عملے کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ متاثرہ طیاروں کی مرمت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور خطے میں بڑے تنازع کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Related Posts