پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: دی کرنٹ)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں آئندہ مدت کیلئے برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن  کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی جانب سے آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کا وسیلہ قرار دے دیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے 5روز قبل اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئل کمپنیوں کو زیادہ منافع دینے کے مترادف ہے۔

Related Posts