کراچی: سندھ حکومت نے 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس روز تمام سرکاری ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔، جس کے تحت 23 مارچ کو صوبے بھر کے سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکموں کی عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ جدوجہد آزادی کے دوران 1940 کے سال میں 23مارچ وہ یادگار اور تاریخی دن ہے جب قراردادِ لاہور منظور کی گئی جسے آگے چل کر قرارداد پاکستان بھی کہا گیا جس نے تحریک آزادی کو نئی سمت عطا کی۔
ہر سال 23 مارچ 1940 کے اسی تاریخی سنگ میل کی یاد میں مختلف سرکاری ونجی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جبکہ رواں برس 23 مارچ کی چھٹی ممکنہ طور پر عید کی تعطیلات میں بھی شامل ہوسکتی ہے۔
وفاقی حکومت نے عید الفطر کیلئے پہلے ہی 4روزہ تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سے 23 مارچ (جمعہ تا پیر) کے 4روز سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ عید الفطر کی متوقع تاریخ 21مارچ ہوسکتی ہے تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








