مٹی کے تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، مٹی کا تیل مہنگا کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی کی ادائیگی 14مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے کی جائے گی،

وزارتِ توانائی کے بیان کے مطابق حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کرے گی۔ جبکہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائےگی۔

حکام کا ماننا ہے کہ 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔ وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی، پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل کیا جائے گا۔

Related Posts