نینا گپتا 66سال کی عمر میں حاملہ؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

نینا گپتا
(فوٹو: آن لائن)

معروف بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا کے 66سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اداکارہ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نینا گپتا کی سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے 66سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا کاک ہنا ہے کہ نینا گپتا گزشتہ ہفتے ہی اپنے شوہر کے ہمراہ بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک شادی میں شریک ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollyWire (@bolly.wire)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نینا گپتا نے چھاوا اور پشپا 2 جیسی سیکڑوں کروڑ کمانے والی فلموں کی ہیروئن رشمیکا مندانا کی ساتھی فنکار وجے ویراکونڈا کی شادی کے استقبالیے میں شرکت کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جن میں اداکارہ نینا گپتا کو بھی دیکھا گیا، جن کے معمول سے ہٹ کر نظر آنے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voompla (@voompla)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے 66سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی قیاس آرائیوں پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا اور بتایا کہ افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ اپنی کامیڈی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے نینا گپتا نے کہا کہ مجھے بس یہی چاہئے۔ حقیقی زندگی کی مبارکباد ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

نینا گپتا نے کہا کہ ویسے کوئی مبارکباد کی بات نہیں، نہ ہی میں حاملہ ہوئی بلکہ سچ یہ ہے کہ ساڑھی کا کپڑا بہت موٹا تھا جس کی وجہ سے میں تقریب میں موٹی نظر آرہی تھی۔ مجھے اس عمر میں اپنے حمل کے متعلق قیاس آرائیاں پسند آئیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی عوام ایک قوم کے طور پر ترقی کررہے ہیں۔

Related Posts