پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے زمین بوس! دیکھیں کرک کے اسکول کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی مسلسل 13 سالہ حکمرانی کے باوجود تعلیمی شعبے میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے زمین بوس ثابت ہو رہے ہیں۔

ضلع کرک کے گاؤں کمالی بانڈہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کے حالات انتہائی مخدوش ہیں جہاں بچوں کو خستہ حال عمارت اور ٹوٹے پھوٹے کمروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی عمارت کی حالت ایسی ہے کہ چھتیں اور کلاس رومز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بنیادی تعلیمی سہولیات بالکل موجود نہیں۔ معصوم بچوں کا مستقبل انہی خستہ حال حالات کے سائے میں پروان چڑھ رہا ہے۔

سماجی کارکنوں، مقامی شہریوں اور اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ تعلیم جیسے اہم شعبے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان کے مستقبل پر بھی خطرات منڈلا رہے ہیں۔

Related Posts