جنید صفدر پنجاب حکومت کے لگژری طیارے پر ہنی مون منانے ویانا گئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کا لگژری طیارہ
پنجاب کا لگژری طیارہ، فوٹو ایم ایم

ترجمان شریف فیملی نے پنجاب حکومت کے لگژری طیارے کے ذریعے جنید صفدر کے ہنی مون کیلئے ویانا جانے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔

ترجمان شریف فیملی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں جھوٹ اور لغو ہیں، جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وہ جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے سرکاری طیارے سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلائی جارہی ہیں، حکومتِ پنجاب نےفیصلہ کیا ہے کہ اس پروپیگنڈا مہم کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہم میں شامل ہر فرد اور پلیٹ فارم کےخلاف ہتکِ عزت قانون2024  کےتحت کارروائی ہوگی۔

پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب قانون کےتحت زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی کرے گی۔

Related Posts