ایرانی پاسداران انقلاب نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں، اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ’’ڈھونڈ کر قتل‘‘ کر دیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ’’ڈھونڈ کر قتل‘‘ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کریں گے، صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں۔
اسرائیل میں نہ رکنے والی ایمبولینسوں کی آوازیں ہماری کامیابی کی عکاس ہیں۔ دیوہیکل میزائلوں سے اسرائیل کے صنعتی مراکز کو نشانے پر لیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








