دوبارہ جمعۃ الوداع؟ ماہر فلکیات نے عید الفطر کے متعلق نئی پیش گوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

معروف ماہر فلکیات مولانا ثمیرالدین قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، بھارت، افغانستان اور ایشیا کے دیگر متعدد ممالک میں عیدالفطر کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا، لہٰذا عید 21 مارچ 2026ء بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

انڈیا سے تعلق رکھنے والے لندن میں مقیم ماہر فلکیات مولانا ثمیر الدین قاسمی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ Moonsighting.com کے مطابق دنیا کے مختلف مقامات پر چاند کے نقشے بتاتے ہیں کہ 19 مارچ بروز جمعرات بھارت میں چاند کالا یا لال نظر آئے گا، جس کا مطلب ہے کہ پانچ ڈگری چاند ہے اور یہ نظر نہیں آئے گا۔ اسی طرح 19 مارچ کو امریکہ میں چاند 10 ڈگری ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہاں عید 20 مارچ کو ہوگی۔

مولانا ثمیرالدین نے بھارتی شہری کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کچھ لوگ 13 مارچ کو الوداعی جمعہ پڑھ رہے ہیں، جو درست نہیں ہے، کیونکہ وہاں آخری جمعہ 20 مارچ کو ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہاں عید 21 مارچ بروز ہفتہ ہوگی اور اس سے پہلے عید نہیں کی جا سکتی۔

Related Posts