پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کو آٹا، میدہ، سوجی اور دیگر اشیا برآمد کی جائیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، گندم مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کی فلارمل انڈسٹری اور کسانوں کو معاشی فائدہ ہوگا۔
سری لنکا، چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے گندم مصنوعات خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وفاقی حکومت کے زیر انتظام فلور ملز گندم مصنوعات کی برآمد کے نظام میں شامل ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کو گندم مصنوعات ایکسپورٹ میں فعال کردار نبھانے کی ہدایت کردی، پاکستان میں گندم کی نئی فصل کی آمد شروع ہونے سے ملکی غذائی ضروریات سے سرپلس گندم دستیاب ہوگی۔ پنجاب کی مقامی نئی گندم آئندہ ماہ آنا شروع ہو جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








