کھل کر بتادیں آپ امریکا و اسرائیل کیساتھ ہیں یا ہمارے ساتھ؟ ایران کا خلیجی ممالک کو سخت پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

علی لاریجانی
ایرانی سربراہ سلامتی کونسل علی لاریجانی، فائل فوٹو

ایران نے امریکہ کے حملوں سے متعلق پڑوسی ملکوں سے ان کا واضح موقف مانگ لیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ  اسرائیل کی بمباری سے 200 سے زائد بچے اور سینکڑوں شہری شہید ہوئے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق امریکی افواج کی میزبان ریاستیں قتل عام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ ان پڑوسی ریاستوں کو اپنا موقف فوری واضح کرنا چاہیے۔

دوسری طرف عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے مسلم ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران اپنی جدوجہد میں ڈٹ کر کھڑا ہے، مسلم ممالک کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔لاریجانی نے کہا کہ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر افسوس ہوا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہاتھ باندھے خاموش کھڑا رہے۔ لاریجانی نے کہا آج کی اصل لڑائی میں امریکہ اور اسرائیل ایک طرف اور ایران و مزاحمتی قوتیں دوسری طرف ہیں تو پھر آپ کس طرف ہیں؟

ایرانی رہنما نے مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے پر تسلط قائم کرنے کا خواہاں نہیں بلکہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل آپ کے وفادار نہیں، درحقیقت یہ آپ کا دشمن ہیں۔

Related Posts