لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظور ی دی۔
نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز شریف اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے لہٰذا عدالت تحقیقات بند کرنےکی حتمی منظوری دے۔
احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








