کراچی میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشن کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کیا جہاں 17 فروری کو سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 مطلوبہ دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔
میڈیا رپورٹس اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم بی ایل اے کے الفتح اسکواڈ کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ عرف ‘گرک’ بھی شامل تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سہیل بلوچ متعدد دہشت گرد حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ و لاجسٹک معاونت اور خودکش حملہ آوروں کی رابطہ کاری میں ملوث تھا۔ وہ 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث اور بی ایل اے کی اہم قیادت سے براہ راست رابطے میں تھا۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے نتیجے میں کراچی میں ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور بی ایل اے کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا۔سکیورٹی فورسز ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








