پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کو عید الفطر کے موقع پر عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ یہ عارضی تعطل سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ وقفہ آج رات 12 بجے سے شروع ہو کر 24 مارچ کی رات 12 بجے تک برقرار رہے گا تاہم اگر سرحد کے پار سے کوئی حملہ کیا گیا تو پاکستان کی سکیورٹی فورسز فوری طور پر کارروائی دوبارہ شروع کر دیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 26 فروری 2026 کو افغان طالبان کے زیرِ انتظام علاقوں کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا تھا جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بلا اشتعال جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔ یہ کارروائی دہشتگردوں اور ان کے معاون ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








