وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے اختتام کے بعد سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئے اوقات عید کی تعطیلات کے فوری بعد نافذ العمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وہ دفاتر جو ہفتے میں پانچ دن کھلے رہتے ہیں وہاں کام کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوگا اور اختتام شام 4 بجے پر ہوگا۔ ان دفاتر میں دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک نماز اور لنچ کے لیے وقفہ رکھا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے وہ دفاتر جو ہفتے میں چھ دن فعال رہتے ہیں ان کے لیے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ان دفاتر میں بھی نماز اور لنچ کے لیے 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کا وقفہ ہوگا۔
حکومتی اعلامیے میں تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے بعد نئے مقرر شدہ اوقاتِ کار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








