سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا! عید الفطر 20 مارچ کو ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔مملکت میں 20 مارچ بروز جمعہ عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

بین الاقوامی فلکیاتی مراکز اور سعودی ذرائع کی پیش گوئیوں کے مطابق 18 مارچ 2026 بروز بدھ کی شام شوال کا ہلال نظر آنا ممکن نہ تھا کیونکہ چاند کی عمر بہت کم تھی اور غروب آفتاب سے پہلے ہی غروب ہو جاتا۔ اس نتیجے میں سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین جیسے ممالک میں رمضان المبارک 30 روزے مکمل ہوئے ہیں۔

لہٰذا مملکت سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو مذہبی جوش و خروش، خوشی اور عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔

Related Posts