سونے کی قیمت میں کمی بیشی: 19مارچ 2026کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں بدھ کے روز سونے کی قیمت مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا گیا، جبکہ سونے اور چاندی کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹس میں آج 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 5 لاکھ 23ہزار 762روپے جبکہ 10گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 635 روپے ہے۔

یاد رہے کہ آج سے 2 روز قبل منگل کو سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 523,762 روپے ہو گئی تھی۔

بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی کی کی قدر 75 روپے کمی سے 8 ہزار 494 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 64 روپے کمی سے 7 ہزار 282 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی اونس 5,010 ڈالر پر ٹریڈ ہوئیں جس میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔

Related Posts