ٹرمپ کی ایران کو قطر پر دوبارہ حملے کی صورت میں پارس گیس فیلڈ تباہ کرنیکی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر حملے کی صورت میں ایران کو پارس گیس فیلڈ تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کے حالیہ حملے کا علم نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے اور امریکا اس پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے سے واقف نہیں تھا۔ اگر ایران نے قطر پر دوبرہ حملہ کیا تو ہم ساؤتھ پارس گیس فیلڈ تباہ کردیں گے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اس مقام کو دوبارہ حملے کا نشانہ نہیں بنائے گا، تاہم ایران کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر قطر کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا کا ردِ عمل انتہائی سخت ہوگا۔

پارس گیس فیلڈ کی اہمیت؟

خلیج فارس میں واقع پارس گیس فیلڈ قدرتی گیس کے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے جو ایران اور قطر دونوں کے مابین مشترکہ طور پر پھیلی ہوئی گیس فیلڈ ہے جبکہ اس فیلڈ کے 2 حصے ہیں جن میں سے ایران کا حصہ ساؤتھ پارس جبکہ قطر کا حصہ نارتھ فیلڈ کہلاتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ پارس گیس فیلڈ ایران اور قطر دونوں کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے۔ قطر اسی گیس فیلڈ کی بدولت دنیا کے بڑے ایل این جی برآمد کنندگان میں شامل ہے اور ایران بھی اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور برآمدات میں اضافے کیلئے اس فیلڈ پر انحصار کرتا ہے۔

Related Posts