عید کی آمد، شوال کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

رویت ہلال
(فوٹو: آن لائن)

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام کو پہنچنے کے قریب ہے۔ عید الفطر کے قریب آنے کے ساتھ ہی شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروزجمعرات بعد نماز عصر (شام ساڑھے پانچ بجے) وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوگا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں شوال کے چاند کی رویت کے اختلاف کے باعث عیدالفطر 2026 کی تاریخوں کا اعلان مختلف ممالک میں مختلف دنوں کے لیے کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بعض خطوں میں کل بروز جمعہ جبکہ دیگر ممالک میں ہفتے کے روز عید منائی جائے گی۔

 سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور ترکی سمیت متعدد ممالک نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔ ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے گئے۔

جمعہ کو عید منانے والے دیگر ممالک میں مالدیپ، لبنان، فلسطین، یمن اور عراق بھی شامل ہیں، جبکہ افریقی خطے کے ممالک جیسے سوڈان، نائجیریا، سینیگال اور کیمرون نے بھی اسی دن عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts