لاہور میں باپ کی فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہو گئے ہیں۔ ملزم نے اہل خانہ پر فائرنگ کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرنے والے شہری کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز نے فائرنگ کرکے بیوی شہناز اور بیٹی فاطمہ کو زخمی کردیا۔
ملزم نے فائرنگ کرکے بیٹے عبداللہ کو قتل کردیا۔ ملزم کی خودکشی کے بعد ایس پی کینٹ، اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور کیس کی تفتیش کا آغاز کردیا۔ زخمی ہونے والی شہناز اور فاطمہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مبینہ قاتل اور مقتول دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔ ایس پی کینٹ کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








