ایران جنگ: پاکستان بھر سے مشرق وسطی کی 40 مزید پروازیں منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

کرائے
(فوٹو: آن لائن)

ایران جنگ کے باعث پاکستان بھر سے مشرق وسطیٰ جانے والی 40 مزید پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ جانے والے مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کیلئے پروازیں شیڈول کا حصہ ہیں جبکہ کراچی سے دوحہ، ابوظہبی، بحرین  اور دبئی کی 13پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس کی وجہ خطے میں کشیدگی بتائی جاتی ہے۔

فلائٹ شیڈول میں تبدیلیوں کے باعث فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازوں کو العین منتقل کیا گیا جبکہ العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے 10 پروازوں کو آپریشنل رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب دوحہ سے قطر ائیر ویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بہتر ہوا ہے، تاہم لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ گزشتہ 20 روز میں ملک بھر سے جنگی صورتحال کے باعث کم از کم 1 پزار 810 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

Related Posts