گھوٹکی میں تیل اور گیس کی بڑی دریافت، یومیہ کتنی گیس حاصل ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل اور گیس
(فوٹو: سماء)

سندھ کے شہر گھوٹکی میں تیل اور گیس کی بڑی دریافت سامنے آئی ہے۔ ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔

ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں شمس 1 کنویں سے یومیہ 47.98 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔ شمس 1 کنویں سے یومیہ 64بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق گھوٹکی میں کھدائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ شمس 1 کنواں 3 ہزار 75 میٹر تک گہرائی کے ساتھ کھودا گیا۔ ٹیسٹنگ کے دوران کنویں کا پریشر 2 ہزار 404پی ایس آئی جی ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماڑی انرجیز نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جنوری کے دوران جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے۔

Related Posts